اللہ کے کلام سے علاج

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

امن کی پکار

اللہ کے کلام سے علاج

 

بھائیو اور بہنو

 

السّلام علیکم

 

بھائیو اور بہنو! مختصر یہ کہ اللہ تعالٰی نے انسان کو اس دنیا میں امتحان میں کامیاب ہونے کے لئے بھیجا ہے۔ امتحان میں کامیاب ہونے کا سلیبس یہ ہے کہ دنیا میں روز مرہ کی زندگی اللہ تعالٰی کی ہدایت کے مطابق بسر کی جائے۔تاہم! دنیا میں زندگی بسر کرتے ہوئے جسمانی اور روحانی بیماریوں سے بھی انسان کا واسطہ پڑتا رہتا ہے جس کا ذکر اللہ کے کلام، قرآن پاک میں ہے:-

 

ترجمہ سورۃ الشعرأ آیت نمبر 82 – 78

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

جس نے مجھ کو بنایا سو وہی مجھ کو راہ دکھلاتا ہے۔ لا اور وہ مجھ کو کھلاتا ہے پلاتا ہے۔ لا اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دفتا ہے۔ لا اور وہ جو مجھ کو مارے گا پھر جلائے گا۔ لا اور وہ جو مجھ کو توقع ہے کہ بخشے میری تقصیر انصاف کے دن۔

 


سورۃ بنی اسرائیل آ یت نمبر 82

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

و ننزل من القراٰن ما ھوشفا ء و رحمتہ للمؤمنین۔

 

اور ہم اتارتے ہیں قرآن میں سے جس سے روگ دفع ہوں

اور رحمت ایمان والوں کے واسطے

 

بھائیو اور بہنو!الحمد للہ!اللہ کا کلام ہر مرض کے لئے دوا ہے۔

 

بھائیو اور بہنو! میری پہلوٹھی کی بیٹی کی جب پیدائش ہوئی تھی تو اس کی دائیں آنکھ کے بلڈ ویسلز میں خون کی گردش بہت تیز تھی جس کی وجہ سے ا س کی آنکھ کا کچھ حصہ باہر نکل آتا تھا۔ انگلینڈ میں آئی کنسلٹینٹ نے تحقیق دو سال کی عمر میں شروع کی تھی۔ انہوں نے رائے دی کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ سر دست اس کا کوئی علاج نظر نہیں آتا کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔

 

بھائیو اور بہنو! مختصر یہ کہ بیٹی کی آنکھ کا مسئلہ وقت کے ساتھ ساتھ حل نہ ہوا۔ سال 1994 میں بیٹی کو انگلینڈ بلوایا۔ کنسلٹینٹس نے اس کا علاج یہ کیا کہ آنکھ کی وینز میں بلڈ پریشر ہائی رہتا تھا جس کی وجہ سے آنکھ باہر آ جاتی تھی۔سرجنز نے کچھ وینز کو ایمبو لائز کر دیا تاکہ خون ان وینز میں گردش نہ کرے۔

 

بھائیو اور بہنو! کافی عرصہ سے بیٹی کے سر میں درد کا مسئلہ جنم لیا۔ واللہ اعلم! یہ سر کا درد آنکھ سے ریلٹڈ ہے یا آزادانہ طور پر جنم لیا ہے۔ سر کا یہ درد بہت تکلیف دہ ہے۔ تحقیق کے بعد کنسلٹینٹس نے یہ رائے دی کہ سرجری کرنا بہت خطر ناک ہے۔ اس سر درد کا علاج یہ ہے کہ دماغ کو سٹریس سے آزاد رکھا جائے۔ جب بہت زیادہ سر درد ہو تو پین کلر لینے ہوتے ہیں تاکہ درد کا احساس نہ ہو۔

 

بھائیو اور بہنو!ایلو پیتھک کی دوائیں عارضی طور پر مریض کو ریلیف دیتی ہیں، علاج نہیں کرتیں۔ بیماری کا علاج آنٹی بوڈیز کرتی ہیں۔

 

بھائیو اور بہنو!مختصر یہ کہ اللہ کے فضل و کرم اور توفیق سے سمجھ میں آیا کہ بیٹی کا علاج اللہ کے کلام سے کیا جائے۔

 

بھائیو اور بہنو!الحمد للہ! اللہ کے کلام سے بیٹی کے علاج کا یہ طریقہ سمجھ میں آیا کہ بیٹی کے دل و دماغ میں اللہ تعالٰی کی عظمت و بڑائی کو اجاگر کیا جاتا رہے اور ہر وقت اللہ کی نعمتوں کی طرف دھیان رہے۔جب، اللہ کے فضل و کرم سے، بیٹی کا دھیان اللہ تعالٰی کی عظمت و بڑائی کی طرف رہے گا اور اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہنا ہوگا تو اس کے دماغ میں سٹریس نہیں جنم لے گی۔

 

منصوبہ امن کی پکار کا مقصد

 

بھائیو اور بہنو! مختصر یہ کہ ہر جاندار جسمانی اور روحانی بیماریوں میں مبتلا رہتا ہے۔ اس لئے بیٹی کے اللہ کے کلام سے علاج کے لئے، اللہ تعالٰی کی توفیق سے ایک مضمون ترتیب دیا گیا ہے اور اسے ویب سائٹ پر شائع کر دیا گیا ہے تاکہ ہر جاندار اللہ کے کلام سے شفا حاصل کرتے رہنے کی کوشش کرتا رہے۔

 

دعاؤں میں یاد رکھیں

 

والسّلام

 

نصیر عزیز

 

پرنسپل امن کی پکار

 

 

 


 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll Up