بھائی کو پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

امن کی پکار

 

مسلمان بننے اور مسلمان بنانے کی دعوت

 

برادرم

 

السّلام علیکم

 

برادرم! انشأ اللہ! جب آپ منسلک مضامین کا مطالعہ کریں گے تو آپ جان جائیں گے کہ، اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور توفیق سے، مضامین: مسلمان بننااور بنانا کی تصنیف کیوں کی گئی ہے۔

 

برادرم! مختصر یہ کہ منصوبہ امن کی پکار کا مقصد، اللہ تعالٰی کی توفیق سے، یہ ہے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مسلمان بننے اور بنانے کی کوشش کی جائے۔ اس ضمن میں آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کئیر ہوم میں عارضی قیام کے دوران اور آپ کو گھر لفٹ دیتے ہوئے اور جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے جاتے ہوئے آپ کی خدمت میں دین اسلام، حالات حاضرہ کا قرآن و حدیث کے روشنی میں تجزیہ کرنا، اسلامی تاریخ، دنیاوی سیاست، خصوصی طور پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی سیاست پر گزارشات پیش کی جاتی تھیں۔ الحمد للہ! آپ سنتے تھے۔

 

برادرم! الحمد للہ! آپ کی فیملی کے مسلمان بنانے کے ضمن میں: مضمون: اللہ کی نعمتیں تصنیف کیا گیا اور اس مضمون میں آپ کی اہلیہ کو محترمہ بھابی صاحبہ کو خطاب کرنے سے مراد تمام بنی نوع کو خطاب ہے۔ اس لئے یہ مضامین اللہ کی نعمتیں ویب سائٹ:-

 

www.cfpibadaahs.co.uk

پر شائع کر دیا گیا ہے۔

 

برادرم! مضامین: مسلمان بننا اور بنانا چونکہ آپ کی شخصیت پس منظر میں ہے، اس لئے مضامین میں آپ کو برادرم خطاب کرنے سے مراد تمام دنیا کے بنی نوع کو خطاب ہے۔ انشأ اللہ! یہ مضامین بھی مندرجہ بالا ویب سائٹ پر شائع کر دئیے جائیں گے۔

 

برادرم! قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو اللہ کی نعمتیں کے ضمن میں آپ کی اہلیہ کے نام جو وضاحتی خط ای میل کیا تھا نہ تو آپ نے اس کا مطالعہ کیا اور نہ ہی اپنی اہلیہ کو ای میل فاروڈ کی۔ اس کے علاوہ تحائف کا بیگ آپ کے سپرد کیا تھا جو کہ آپ کی اہلیہ کے لئے تھا۔تحائف کی نوعیت یہ تھی اور ہے کہ آپ کی فیملی ان کے استعمال سے مسلمان نظر آئے۔آپ اور آپ کی اہلیہ کے وضاحتی خط اور مضامین کا مطالعہ نہ کرنے اور تحائف کا بیگ نہ کھولنے کے مفروضہ کی بنیاد یہ ہے کہ تاکید کے باوجود آپ کی طرف سے کوئی فیڈ بیک نہیں ملا۔ بلا شبہ آپ نے دریافت کرنے پر بتلایا تھا کہ آپ نے وضاحتی خط کا مطالعہ کر لیا ہے اور ای میل اہلیہ کو فارورڈ کر دی ہے اور یہ کہ عیایا اہلیہ کو ایسی فٹ آئی جیسے ان کے لئے ہی بنائی گئی ہے، میں حقیقت نظر نہیں آتی۔ نیز آپ نے بتلایا تھا کہ آپ کا چھوٹا بیٹا دین اسلام سے متعلق علم حاصل کرنا چاہتا ہے تو آپ کو مشورہ دیا گیا تھا کہ منصوبہ: امن کی پکار کے ویب سائٹ:-

 

www.cfpislam.co.uk

 

برادرم! کا جائزہ لیں اور اپنے چھوٹے بیٹے کو بھی مشورہ دیں۔ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آپ ویب سمئٹ کا جائزہ لیں گے لیکن آپ کی طرف سے کوئی فیڈ بیک نہیں ملا۔

 

برادرم! مضامین: مسلمان بننا اور بنانا کے مضامین بھی آپ کو آپ کے مطالعہ کے لئے ای میل کئے گئے ہیں۔

 

برادرم! اس بات کے پیش نظر کہ آپ نے مضامین: اللہ کی نعمتیں کا جائزہ نہیں لیا اور نہ ہی وضاحتی خط کا مطالعہ کیا، اس بات کی توقع نہیں کی جا سکتی کہ آپ مضامین: مسلمان بننا اور بنانا کا فوری طور پر مطالعہ بھی کریں گے۔

 

برادرم!الحمد للہ! آپ اور آپ کی اہلیہ صوم و صلٰوۃ کے پابند ہیں۔ انشأ اللہ! زندگی کا ایسا موڑ آئے گا جب آپ اور آپکی اہلیہ کے شعور میں جو خلأ ہے، اس کو پر کرنے کیلئے مضامین آپ کو ان مضامین کا مطالعہ کرنے کی دعوت دیں گے۔

 

برادرم! انشأاللہ! را بطہ قائم رہے گا۔ باتوں باتوں میں مسلمان بننے اور بنانے کے ضمن کی بات چیت ہوتی رہے گی۔

 

برادرم!الحمد للہ! آپ چونکہ مضامین: مسلمان بننا اور بنانا کی بنیاد ہیں اسلئے قیامت تلک جو انسان بھی ان مضامین سے مستفید ہوگا، انشأ اللہ! اس کا ثواب آپ کے نامہئ اعمال میں بھی درج ہوتا رہے گا۔

 

دعاؤں میں یاد رکھیں

 

والسّلام

 

نصیر عزیز

 

پرنسپل امن کی پکار


 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll Up