مسلمان بننا اور بنانا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

امن کی پکار

 

مسلمان بننے اور مسلمان بنانے کی دعوت

 

برادرم

 

السّلام علیکم

 

بھائیو اور بہنو! مختصر یہ کہ مسلمان بننے کی دعا انبیائے کرام کے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں اس وقت کی تھی جب انہوں نے اپنے فرزند حضرت اسماعیل کے ساتھ مل کر مکہ میں بیت اللہ کی تعمیر کی تھی تو اللہ تعالٰی نے، اپنے فضل وکرم سے، حضرت ابراہیم علیہ سے پوچھا جس کا مفہوم ہے:-

 

بیت اللہ کی تعمیر کی اجرت کے لئے کیا چاہتے ہو؟

 

بھائیو اور بہنو! حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے عرض کی جس کا مفہوم ہے:-

 

اے اللہ!

 

ہمیں مسلمان بننے میں مدد فرما۔

 

بھائیو اور بہنو! علمائے کرام قرآن و حدیث کی روشنی میں فرماتے ہیں کہ چونکہ حضرت ابراہیم علیہ السّلام انبیائے کرام کے جد امجد ہیں اس لئے تمام بنی نوع انسان ان کی آل ہے جس ذکر درود ابراہیمی میں ہے:-

 

اللھم صل علیٰ محمد و علیٰ ال محمد کما صلیت علیٰ ابراہیم و علیٰ ال ابراہیم انک حمید مجید۔

 

اے اللہ! تو محمد(صل اللہ علیہ وسلم) اور آل محمد (صل اللہ علیہ وسلم) پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السّلام پر اور آل ابراہیم علیہ السّلام پر رحمت نازل فرمائی ہے۔ بیشک تو ہی لائق حمد و ثنا، بڑائی اور بزرگی کے مالک۔

 

اللھم بارک علیٰ محمد وعلیٰ ال محمد کما بارکت علیٰ ابراہیم و علیٰ ال ابراہیم انک حمید مجید۔

 

اے اللہ! تو محمد (صل اللہ علیہ وسلم) اور آل محمد (صل اللہ علیہ وسلم) پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السّلام پر اور آل ابراہیم علیہ السّلام پر برکتیں نازل فرمائی ہیں۔ بیشک تو ہی لائق حمد و ثنا، بڑائی اور بزرگی کے مالک۔

 

بھائیو اور بہنو! علمائے کرام فرماتے ہیں درود پاک میں آل ابراہیم سے مراد تمام بنی نوع انسان ہیں۔ اس لئے جب حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے اللہ تعالٰی سے بیت اللہ کی اجرت کے لئے دعا کی تھی جس کا مفہوم ہے:-

 

اے اللہ

 

ہمیں مسلمان بننے میں مدد فرما۔

 

بھائیو اور بہنو! تو اس لفظ ‘ہمیں ‘ میں ان کی قیامت تلک آنے والی روحانی اولاد بھی شامل ہے۔ الحمد للہ! حضرت ابراہیم علیہ السّلام مسلمان ہیں اور ہر بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو وہ مسلمان پیدا ہوتا ہے۔اب اگر حضرت ابراہیم علیہ السّلام کو مسلمان بننے کے لئے اللہ تعالٰی کی مدد کی ضرورت ہے تو قیامت تلک آنے والے ہر مسلمان کو مسلمان بننے کی ضرورت ہے۔

 

بھائیو اور بہنو! انشأ اللہ! جب آپ منسلک مضامین کا مطالعہ فرماتے چلے جائیں گے تو الحمد للہ! آپ پر مسلمان بننے اور مسلمان بنانے کی ضرورت کی گرہیں کھلتی جائیں گی۔

 

بھائیو اور بہنو! منصوبہ: امن کی پکار کا مسلمان بننے اور بنانے کے مضامین سپرد قلم کرنے کا پس منظر یہ ہے کہ اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ایک کئیر ہوم میں عارضی طور پر قیام کا موقعہ ملا۔ کئیر ہوم میں ایک مسلمان کئیر ورکر بھی تھے۔ الحمد للہ! ان سے دین اسلام سے متعلق تبادلہئ خیالات ہوتا رہتا تھا۔ مختصر یہ کہ منصوبہ: امن کی پکار نے تقاضا کیا کہ خود کو مسلمان بننے اور مسلمان کئیر ورکر کو مسلمان بنانے کی کوشش کی جائے۔ دوسرے الفاظ میں حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی دعا کی قبولیت کے لئے عمل کیا جائے۔

 

منصوبہ امن کی پکار کا مضامین: مسلمان بننا اور بنانے کا مقصد

 

بھائیو اور بہنو! مختصر یہ کہ حضرت آدم علیہ السّلام کے دور نبوت سے چلا آ رہا ہے کہ جب انبیائے کرام اس دنیا سے پردہ فرما جاتے تھے تو ان کی امت نفس اور شیطان کے زیر اثر اللہ تعالٰی کے سیدھے راستے سے بھٹک جاتی تھی۔ اللہ تعالٰی رحمان اور رحیم ہیں۔ اللہ تعالٰی انبیائے کرام مبعوث فرماتے رہے جو اللہ کی توفیق سے گمراہی کی جڑیں کاٹتے رہے۔ حتٰی کہ خاتم الانبیأ محمد ابن عبداللہ صل اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے۔ الحمد للہ! آپ صل اللہ علیہ وسلم نے، اللہ کے فضل و کرم اور توفیق سے، اللہ تعالٰی کی پیغام جزیرۃ العرب میں پہنچایا اور گمراہی کی جڑیں کٹتی چلی گئیں۔ دوسرے الفاظ میں مسلمان مسلمان بنتے گئے اور بناتے گئے۔

 

 

بھائیو اور بہنو! آپ صل اللہ علیہ وسلم کے خاتم الانبیأ ہیں جس کا ذکر اللہ کے کلام قرآن پاک میں ہے:-

 

ترجمہ سورۃ الاحزاب آیت نمبر 40

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

ما کان محمد ابا احد من رجالکم ولٰکن رسول اللہ و خاتم النبین ط و کان اللہ بکل شیء علیما۔

 

محمد باپ نہیں کسی کا تمہارے مردوں میں سے لیکن رسول ہے اللہ کا اور مہر سب نبیوں پر ط اور ہے اللہ سب چیزوں کا جاننے والا۔

 

بھائیو اور بہنو! اور الحمد للہ! دین اسلام مکمل ہو چکا ہے جس کا ذکر اللہ کے کلام قرآن پاک میں ہے:-

 

سورۃ المائدہ آیت نمبر 3

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

۔۔۔۔۔۔۔الیوم اکملت لکم دینکم و اتممت علیکم نعمتی و رضیت لکم الاسلام دین ط۔۔۔۔۔۔۔

 

آج میں پورا کر چکا تمہارے لئے دین تمہارا اور پورا کیا تم پر میں نے احسان اپنا اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کو دین۔

 

بھائیو اور بہنو! علمائے کرام قرآن اور حدیث کی روشنی میں فرماتے ہیں کہ جیسا کہ انبیائے کرام کے مبعوث ہونے کا سلسلہ تمام ہو چکا ہے اور دین اسلام مکمل ہو چکا ہے لیکن اللہ کا پیغام زندہ ہے۔ انبیائے کرام بشر ہیں۔ ان کی دنیا میں آمد ایک عام انسان کی طرح ہوتی ہے لیکن ان کو اللہ کا پیغام بنی نوع انسان تلک پہنچانے کے لئے چن لیا جاتا ہے جس کا ذکر اللہ کے کلام قرآن پاک میں ہے:-

 

سورۃ الحج آیت نمبر 75

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

اللہ یصطفی من الملٰئکۃ رسلا وّ من الناس ط ان اللہ سمیع م بصیرہ

 

اللہ چھانٹ لیتا ہے فرشتوں میں پیغام پہنچانے والے اور آدمیوں میں ط اللہ سنتا دیکھتا ہے۔

 

بھائیو اور بہنو! علمائے کرام اس آیت کے ترجمہ: پیغام پہنچانے والے، سے مراد انبیائے کرام تعین فرماتے ہیں:-

 

ترجمہ سورۃ ابراہیم آیت نمبر 11

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

ان کو کہا ان کے رسولوں نے ہم تو یہی آدمی ہیں جیسے تم لیکن اللہ احسان کرتا ہے اپنے بندوں میں جس پر چاہے ط اور ہمارا کام نہیں کہ لے آئیں تمہارے پاس سند مگر اللہ کے حکم سے ط اور اللہ پر بھروسہ چاہیے ایمان والوں کو۔

 

بھائیو اور بہنو! اس آیت میں انبیائے کرام فرماتے ہیں جسکا مفہوم ہے کہ وہ بھی عام بندوں کی طرح ہیں لیکن ان کو اللہ کا پیغام پہنچانے کے لئے چن لیا جاتا ہے۔

 

بھائیو اور بہنو! اب جیسا کہ انبیائے کرام کی بعثت کا سلسلہ تمام ہو چکا ہے اور دین اسلام مکمل ہو چکا ہے اس لئے اب خاتم الانبیأ محمد ابن عبداللہ صل اللہ علیہ وسلم کے ہر امتی کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی مسلمان بنے اور دوسروں کو مسلمان بنائے جس کا ذکر اللہ کے کلام قرآن پاک میں ہے:-

 

سورۃآل عمرانٰ آیت نمبر110

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

کنتم خیر امۃ اخرجت للناس تا مرون بالمعروف و تنہون عن المنکر و تو منون با للہ ط ولو اٰمن اھل الکتٰب لکان خیراً لہم ط منہم المومنون و اکثر ھم الفاسقون۔

 

تم ہو بہتر سب امتوں سے جو بھیجی گئی عالم میں حکم کرتے ہو اچھے کاموں کا اور منع کرتے ہو برے کاموں سے اور ایمان لاتے ہو اللہ پر ط اور اگر ایمان لاتے اہل کتاب تو ان کے لئے بہتر تھا ط کچھ تو ان میں سے ہیں ایمان پر اور اکثر ان میں نافرمان ہیں۔

 

بھائیو اور بہنو! علمائے کرام اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اچھے کام کرنے اور برے کاموں سے بچنے سے مراد خو د کو مسلمان بننا ہے اور دوسروں کو مسلمان بنانا ہے۔ مثلاً: یہ ماں باپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولاد کو جو مسلمان پیدا ہوئی ہے ان کو مسلمان بنانے کی کوشش کریں۔

 

مسلمان کئیر ورکر کو مسلمان بنانے کی کوشش کا مقصد

 

بھائیو اور بہنو! مختصر یہ کہ ہر انسان بجز انبیائے کرام کے، نفس اور شیطان کے واروں سے نہیں بچ سکتا۔ الحمد للہ! اللہ تعالٰی رحمان اور رحیم ہیں۔ اللہ تعالٰی نے ایسے انسان جو اللہ کے سیدھے راستے سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے توبہ و استغفار کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔

 

بھائیو اور بہنو!الحمد للہ! منصوبہ امن کی پکار نے موصوف کی شخصیت و کردار کا قرآن و حدیث کی روشنی میں تجزیہ کیا ہے کہ وہ کس طرح سے اللہ کے سیدھے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں۔ اس میں خود عاجز کے لئے اور ہر قاری کے لئے موقعہ ہے کہ وہ ان مضامین کا غور و خوض سے مطالعہ کرے اور اپنی شخصیت و کردار کا ایمانداری اور دیانتداری سے جائزہ لے کہ اس کی اپنی ذات شرعیت کی کن کن راہوں سے بھٹکی ہوئی ہے جو اس کے مسلمان بننے میں رکاوٹ ہے۔

 

لب لباب

 

بھائیو اور بہنو! علمائے کرام قرآن اور حدیث کی روشنی میں فرماتے ہیں کہ انسان کی زندگی کے دو حصے ہیں:-

 

دنیا

اور

آخرت

 

بھائیو اور بہنو! انسان دونوں زندگیوں میں سکون کا خواہاں ہے۔انسان دنیا میں زندگی اللہ تعالٰی کی ہدایت کے مطابق گزارے گا یعنی مسلمان بننے اور بنانے کی کوشش میں لگا رہے گا تو اس کے دل میں سکینت اور دماغ میں سکون جنم لیتا رہے گا۔ الحمد للہ! اگر وہ کامیاب ہو جاتا ہے یعنی مسلمان بن جاتا ہے، تو آخرت کی زندگی جو ہمیشہ کے لئے ہے تو مسلمان بننے اور بنانے کے عوض میں اسے اللہ تعالٰی کی رضا کا حصول ہوگا اور جنت میں داخل ہو جانے کا ارشاد باری تعالٰی ہوگا جس کا ذکر قرآن میں ہے:-

 

سورۃ الفجر آیت نمبر 30 – 27

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

یٰا یتھا النفس المطمءۃ۔ ق ارجعی الٰی ربک راضیتہ مر ضیتہ۔ ج

فاد خلی فی عبادی۔ لا واد خلی جنتی۔

 

اے وہ جس نے چین پکڑا۔ ق پھر چل اپنے رب کی طرف تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔ ج

پھر شامل ہو میرے بندوں میں۔ لا اور داخل ہو میری بہشت میں۔

 

بھائیو اور بہنو! اللہ تعالٰی سے پرخلوص دعا ہے کہ آپ خود کو مسلمان بننے اور دوسروں کو مسلمان بنانے کی کوشش کرتے رہیں۔

 

دعاؤں میں یاد رکھیں

 

والسّلام

 

نصیر عزیز

 

پرنسپل امن کی پکار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll Up